170۔ عزیزان کلیم شاہ اور نسیم شاہ کی وفات پر

اشکوں
کے چراغ ایڈیشن 2011  صفحہ260

170۔ عزیزان
کلیم شاہ اور نسیم شاہ کی وفات پر

سیّد کلیم شہ ہو کہ سیّد نسیم شاہ
اک دوسرے سے بڑھ کے تھے دونوں عظیم
شاہ
دونوں ہی خوش خرام تھے، شیریں کلام
تھے
دونوں ”نسیم” شاہ تھے، دونوں ”کلیم”
شاہ
دونوں ہی خاکسار تھے، دونوں عظیم تھے
دونوں ہی بادشاہ تھے، دونوں ”گلیم”
شاہ
دونوں سے پیار تھا مجھے، دونوں عزیز
تھے
یہ بھی بہت عزیز ہے یعنی نعیم شاہ
خوش فکر، خوش خیال ہے اور خوش کلام
ہے
بے شک نعیم شہ ہے ذہین و فہیم شاہ
اللّٰہ اپنے فضل سے صحّت کے ساتھ اسے
عمرِ دراز دے کے بنا دے قدیم شاہ
بھولے سے بھی بھلائی نہ جائے ہے ان
کی یاد
تینوں کے تینوں دل میں ہیں میرے مقیم
شاہ
چوہدری محمد علی مضطرؔعارفی

اپنا تبصرہ بھیجیں