93۔ چہرے

یہ
زندگی ہے ہماری۔  ویراں سرائے کا دیا صفحہ131۔132

93۔ چہرے

چہرے
کچھ چہرے ایسے ہوتے ہیں
پل بھر کو آنکھ میں آتے ہیں
اور برسوں دل میں رہتے ہیں
چھاؤں چھاؤں جیسے چہرے
سچّے خوابوں جیسے چہرے
ننّھے بچّوں جیسے چہرے
چہرے موم کی گڑیوں جیسے
اوس نہائی پریوں جیسے
شاخ پہ بیٹھی چڑیوں جیسے
(نامکمل)
1984ء
عبید اللہ علیم ؔ

اپنا تبصرہ بھیجیں