184۔ نیلے رنگ کی چادر

یہ
زندگی ہے ہماری۔  چاند چہرہ ستارہ آنکھیں
صفحہ153

184۔ نیلے
رنگ کی چادر

نیلے
رنگ کی چادر
آدمی
خارش زدہ کتے کی طرح
اپنے
پنجوں سے کھجاتا ہے زمیں کی کھال کو،
بھوک
بھی لگتی نہیں اور شہوتیں بھی مرگئیں
کاش
ایسا ہو کہ پھر سے
کوئی
نیلے رنگ کی چادر زمیں پر پھینک دے
1972ء
عبید اللہ علیم ؔ

اپنا تبصرہ بھیجیں