162۔ تُو قریبِ رگِ جاں تھا پہلے

اشکوں
کے چراغ ایڈیشن 2011  صفحہ246

162۔ تُو
قریبِ رگِ جاں تھا پہلے

تُو
قریبِ رگِ جاں تھا پہلے
فاصلہ
اتنا کہاں تھا پہلے
غم
باندازۂ جاں تھا پہلے
غم
کا یہ حال کہاں تھا پہلے
راز
جو دل میں لیے پھرتے ہیں
صاف
چہروں سے عیاں تھا پہلے
یوں
کھلونوں سے بہل جائے گا
دل
پہ ایسا نہ گماں تھا پہلے
لمس
کی چوٹ سے باہر نکلا
راز
پتھر میں نہاں تھا پہلے
اب
کہاں دل پہ بھروسہ مضطرؔ
!
جو
بھروسہ مری جاں! تھا پہلے
چوہدری محمد علی مضطرؔعارفی

اپنا تبصرہ بھیجیں