60۔ دُرُود بر مسیح موعود

بخار
دل صفحہ163۔165

60۔
دُرُود بر مسیح موعود

الٰہی! احمد مُرسَل کی آل میں بَرَکَت
اور اُس کی نسل میں برکت عیال میں برکت
حضور ختمِ رُسُلؐ کا جلال بالا ہو
بُروزِ ختمِ رُسل کے جمال میں برکت
شِفا و خَلقِ طُیُور و دَمِ مسیحائی
مسیحِ وقتؑ کے ہو ہر کمال میں برکت
طُفیلِ حضرت احمدؐ رِجالِ فارس کے
رُوئیں رُوئیں میں ہو اور بال بال میں
برکت
مقامِ مہدیؑ1؎ و عیسیٰؑ پہ رحمتیں بے
حد
امان و رونق و مال و منال میں برکت
خدایا! کوثر و تسنیم کی طرح کر دے
ہمارے چشمۂِ آبِ زُلال میں برکت
بڑھے اور ایسی بڑھے شان احمدیت کی
کہ بے نظیر ہو جاہ و جلال میں برکت
چُنیں زمانہ، چُنیں دور، اینچنیں
برکات
نہ کیوں ہو اَصل ہی جیسی ظلال میں برکت
تِری رضا کی بشارت ہو نُصرتوں کا نُزول
دُعا قَبول ہو اور اِتّکال میں برکت
لِقائے حضرتِ باری ہو زندگی کی مُراد
ہماری موت میں لذّت وِصال میں برکت
جبیں پہ ثَبت نُقوشِ اِمام مہدیؑ ہوں
زبان پاک ہو اور چال ڈھال میں برکت
قدم قدم پہ ترقی ہو رَبِّ زِدْنی میں
عُلُوم و معرِفتِ بیمثال میں برکت
بڑھے چلیں یہ محبت، یہ عشق، یہ انوار
ہو اپنے دردِ دلِ لازوال میں برکت
کچھ ایسے فَضل ہوں ہم پر کہ اب تلک
ایسی
نہ ہو کسی کے بھی خواب و خیال میں برکت
صفائے ظاہِر و باطِن حکومت و حِکمَت
اگر ہو قال میں عظمت تو حال میں برکت
عمل میں خَلق میں خُلق و خِصال میں
قُوت
بنین و اہل و نساء و رِجال میں برکت
سلام و فضل و صلوٰۃ و فلاح و غُفراں
کی
شبانہ روز ہو ہر ماہ و سال میں برکت
چلا چلے ہے قیامت تلک تِرا جلوہ
ہر ایک حال میں رحمت مآل میں برکت
الٰہی! شجرۂ احمد بڑھے، پھلے پھولے
ہو پتّا پتّا میں اور ڈال ڈال میں برکت
بحقِ آلِ محمدؐ طُفیلِ آلِ مسیحؑ
خداےا! بخش ہماری بھی آل میں برکت
آمین
1؎ یعنی قادیان
الفضل 16مئی1943ء

اپنا تبصرہ بھیجیں