76۔ مال کامنتر

بخار
دل صفحہ196

76۔
مال کامنتر

نوٹ اور اشرفی تو بِچھُّو ہیں
ہاتھ ان پر نہ ڈال بڑھ بڑھ کر
ہاں اگر سیکھ لے تُو وہ مَنتر
زہر جس سے نہ چڑھ سکے تجھ پر
یعنی کسبِ حلال کا ہو مال
حق کے رستے میں خرچ ہو وہ زر
تب نہیں ڈر کسی ہَلاکت کا
کہ وہ ہے فَضلِ رازقِ اکبر
ورنہ پھر آخرت میں یہ بِچھُّو
ڈنک ماریں گے تیری رَگ رَگ پر
الفضل 6 اگست 1943ء

اپنا تبصرہ بھیجیں