94۔ روح بغیرجسم کے کسی جگہ بھی نہیں رہ سکتی

بخار
دل صفحہ213

94۔
روح بغیرجسم کے کسی جگہ بھی نہیں رہ سکتی

رُوح
تو بے جان ہے جب تک نہ ہو اُس پر لباس
جسم
سے ہے زندگی اور جسم پر ہے سب اَساس
عِلم
اس کا جسم سے ہے لُطف اُس کا جسم سے
جسم
میں ہیں آلہ ہائے جُملہ لذّات و حَواس
خواب
و برزخ ۔قبر و دوزخ ۔حشر و فردوسِ بریں
ہر
جگہ ہے لابُدی اک جسم از رُوئے قیاس

اپنا تبصرہ بھیجیں