98۔ لاہورکی دعوتیں

بخار
دل صفحہ218

98۔
لاہورکی دعوتیں

دِل پر تھا جو کہ پالِش برسوں سے قادیاں
کا
دو دن میں زنگ لایا لاہور کی فضا میں
اب واپسی پہ آ کر’ معلوم یہ ہوا ہے
نَے ذکر میں ہے لذّت نَے لُطف ہے دُعا
میں
اعلیٰ ترین کھانے، مہمانیوں کے کھا
کر
تاریکیاں ہیں دِل پر فرق آ گیا ضِیا
میں
ماحول کی تھی برکت دارُالاَماں کی طَلعَت
رہتے تھے ہم سَما پر اُڑتے تھے ہم ہوا
میں
چکھا طعامِ شاہی مرغ و کباب ماہی
یوں چڑھ گئی سیاہی مُجرم ہو جُوں سزا
میں
1944ء

اپنا تبصرہ بھیجیں