5۔اوصاف ِقرآن مجید

درثمین صفحہ 9

5۔اوصاف
ِقرآن مجید

نور فرقاں ہے جو سب نوروں سے
اَجلی ٰنکلا
پاک وہ جس سے یہ انوار کا دریا
نکلا
حق کی توحید کا مرجھا ہی چلا
تھا پودا
ناگہاں غیب سے یہ چشمہ اصفی
نکلا
یا الٰہی تیرا فرقاں ہے کہ
اک عالَم ہے
جو ضروری تھا وہ سب اس میں
مہیا نکلا
سب جہاں چھان چکے ساری دکانیں
دیکھیں
مئے عرفان کا یہی ایک ہی شیشہ
نکلا
کس سے اس نور کی ممکن ہو جہاں
میں تشبیہ
وہ تو ہر بات میں ہر وصف میں
یکتا نکلا
پہلے سمجھے تھے کہ موسیٰ کا
عصا ہے فرقاں
پھر جو سوچا تو ہر اک لفظ مسیحا
نکلا
ہے قصور اپنا ہی اندھوں کا
وگرنہ وہ نور
ایسا چمکا ہے کہ صد نَیّرِ
بیضا نکلا
زندگی ایسوں کی کیا خاک ہے
اس دنیا میں
جن کا اس نور کے ہوتے بھی دل
اَعمیٰ نکلا
جلنےسے آگے ہی یہ لوگ تو جل
جاتے ہیں
جن کی ہر بات فقط جھوٹ کا پتلا
نکلا
براہین احمدیہ حصہ سوم  صفحہ 274   مطبوعہ 1882ء

اپنا تبصرہ بھیجیں