40۔ احمدی بچیوں کی جانب سے

درعدن
ایڈیشن 2008صفحہ83۔84

40۔
احمدی بچیوں کی جانب سے

دعا برائے خلیفۃ المسیح ایدہ اللّٰہ

قرار و سکوں دل کو آتا نہیں ہے
کسی طور یہ چین پاتا نہیں ہے
کڑا وقت ہے اور بڑا اضطراب
کھلے ہیں مگر اس کی رحمت کے باب
دلِ غمزدہ تُو ہراساں نہ ہو
دعا کر خدا سے، پریشاں نہ ہو
بڑا اس نے احسان ہم پر کیا ہے
طریقہ تسلی کا بتلا دیا ہے
وہ ہے تیری شہ رگ سے زیادہ قریب
کہا اس نے بندوں کو اِنِّی
مُجِیْب
کہا میرے بندو! نہ ہونا ملول
دعائیں کرو، میں کروں گا قبول
وہی یاد وعدہ ترا کر رہی ہوں
بڑی آس لے کر دعا کر رہی ہوں
الٰہی ہمیں رنج و غم سے چھڑا دے
خوشی کی خبر ہم کو جلدی سنا دے
یہ ممکن نہیں ہے کہ خالی پھرے وہ
ترے در پہ بندہ جو کوئی صدا دے
خدایا میں ناچیز بندی ہوں تیری
میں جو مانگتی ہوں مجھے وہ دلا دے
ترے سامنے ہاتھ پھیلا رہی ہوں
مری شرم رکھ میری جھولی بھرا دے
وہ”محبوب” تیرا ہمارا ”خلیفہ
بہت دن سے بیمار ہے اب شفا دے
گھرے ہیں جو بادل یہ پھٹ جائیں سارے
ہوائیں تُورحمت کی اپنی چلا دے
کرم سے انہیں تندرستی عطا کر
بلائیں ٹلیں اور خوشیاں دکھا دے
اندھیرا مٹے روشنی پھیل جائے
اب اک اور عالم کو پھیرا دکھا دے
کہو سننے والو میرے ساتھ آمین
خدا تم کو بہتر سے بہتر جزا دے
مصباح
دسمبر 61ءو جنوری62ء

اپنا تبصرہ بھیجیں