60۔ مَلَک بھی رشک کرتے ہیں وہ خوش نصیب ہوںمَیں

کلام
محمود صفحہ107

60۔ مَلَک بھی رشک کرتے ہیں وہ خوش نصیب
ہوںمَیں

مَلَک بھی رشک کرتے ہیں وہ خوش نصیب
ہوںمَیں
وہ آپ مجھ سے ہے کہتا نہ ڈر قریب ہوں
مَیں
غضب ہے شاہ بلائے غلام منہ موڑے
ستم ہے چُپ رہےیہ، وہ کہے مجیب ہوں
مَیں
وہ بوجھ اُٹھا سکے نہ جس کو آسمان و
زمیں
اُسے اُٹھانے کو آیا ہوں کیا عجیب ہوں
مَیں
مقابلہ پہ عدو کے نہ گالیاں دوں گا
کہ وہ تو ہے وہی جو کچھ کہ ہے، نجیب
ہوں مَیں
ہے گالیوں کے سوا اس کے پاس کیا رکھا
غریب کیا کرے مُخطی ہے وہ، مصیب ہوں
مَیں
کرے گا فاصلہ کیا جب کہ دل اکٹھے ہوں
ہزار دور رہوں اس سے پھر قریب ہوں مَیں
ہے عقل نفس سے کہتی کہ ہوش کر ناداں
مرا رقیب ہے تُو اور تری رقیب ہوں مَیں
کر اپنے فضل سے تُو میرے ہم سفر پیدا
کہ اس دیار میں اے جانِ من غریب ہوں
مَیں
مرے پکڑنے پہ قدرت کہاں تجھے صیاد
کہ باغِ حسنِ محمدؐ کی عندلیب ہوں مَیں
نہ سلطنت کی تمنا نہ خواہشِ اکرام
یہی ہے کافی کہ مولیٰ کا اک نقیب ہوں
مَیں
مری طرف چلے آئیں مریضِ روحانی
کہ اُن کے دردوں دُکھوں کے لیے طبیب
ہوں مَیں
اخبار الفضل جلد 10 ۔2اکتوبر 1922ء

اپنا تبصرہ بھیجیں