81۔ سعیٔ پیہم میری ناکام ہوئی جاتی ہے

کلام
محمود صفحہ134

81۔ سعیٔ پیہم میری ناکام ہوئی جاتی ہے

سعیٔ پیہم میری ناکام ہوئی جاتی ہے
صبح آتی ہی نہیں شام ہوئی جاتی ہے
وہ لبِ سُرخ ہیں گویائی پہ آمادہ پھر
سخت ارزاں مئے گُلفام ہوئی جاتی ہے
لُطفِ خلوت جو اُٹھانا ہو اُٹھا لو
یارو
دعوتِ پیرِ مُغاں عام ہوئی جاتی ہے
مضطرب ہوکے چلے آتے ہیں میری جانب
موت ہی وصل کا پیغام ہوئی جاتی ہے
ان کو اظہارِ محبت سے ہے نفرت محمودؔ
آہ میری یونہی بدنام ہوئی جاتی ہے
عشق ہے جلوہ فگن فطرتِ وحشی پہ مری
دیکھ لینا کہ ابھی رام ہوئی جاتی ہے
جرأتِ زُلف تو دیکھو کہ بروزِ روشن
درپۓ قتل سرِبام ہوئی جاتی ہے
خود سری تیری گر اسلام ہوئی جاتی ہے
ان کی رنجش بھی تو انعام ہوئی جاتی
ہے
لذّتِ عیش جہاں دیکھ کے بھُولا مسلم
دانہ سمجھا تھا جسے دام ہوئی جاتی ہے
کیا سبب ہے کہ تُجھے دے کے دِل اے چشمۂ
فیض
میری جاں معرضِ الزام ہوئی جاتی ہے
پھر مٹے جاتے ہیں ہر قسم کے دُنیا سے
فساد
عقل پھر تابعِ الہام ہوئی جاتی ہے
ازاحمدیہ جنتری 1928ء مطبوعہ 1927ء

اپنا تبصرہ بھیجیں