79۔ اندر آنکھیں، باہر آنکھیں

اشکوں
کے چراغ ایڈیشن 2011  صفحہ137

79۔
اندر آنکھیں، باہر آنکھیں

اندر آنکھیں، باہر آنکھیں
جاگ رہی ہیں گھر گھر آنکھیں
بھیگ گیا صحرا کا سینہ
برسیں سوکھے امبر آنکھیں
جانے والے کب آئیں گے
پوچھتی ہےں یہ اکثر آنکھیں