205۔ لاکھ دوزخ سے بھی بدتر ہے جدائی آپ کی

کلام
محمود صفحہ275

205۔ لاکھ
دوزخ سے بھی بدتر ہے جدائی آپ کی

لاکھ
دوزخ سے بھی بدتر ہے جدائی آپ کی
بادشاہی
سے ہے بڑھ کر آشنائی آپ کی
اک
نگہ میں زالِ دنیا چھین کر دل لے گئی
رہ
گئی بے کار ہو کر دل رُبائی آپ کی
مسلم
بے چارہ قیدِ عیسوی میں ہے پھنسا
یہ
خدائی کفر کی ہے یا خدائی آپ کی
حسن
و احساں میں نہیں ہے آپ کا کوئی نظیر
آپ
اندھا ہے جو کرتا ہے برائی آپ کی
اس
کا ہر قول حجت ہے زمانہ بھر پہ آج
میرزا
ؑمیں جلوہ گر ہے میرزائی آپ کی
اخبار الفضل جلد 8۔ 14 نومبر 1954ء۔ لاہور ۔پاکستان

اپنا تبصرہ بھیجیں