66۔ قابلِ توجہ خُدّام

بخار
دل صفحہ174

66۔
قابلِ توجہ خُدّام

تکلیف دہ چیزوں
کا راستوں سے ہٹانا ایمان کی علامت ہے
جب شہروں کے بازاروں میں خربوزوں کے
چِھلکے
بُڈھوں کو گراتے ہوں تو بچوں کو ہنساتے
لازم تھا جوانوں کو دکھا کر ذرا ہِمَّت
اس دُکھ کو’ اَذِیّت کو’ سڑک پر سے
ہٹاتے
اِیمان کے’ اور خدمتِ مخلوق کے دعوے
نگرانی سے اس کام کی سچے نظر آتے
خربوزوں کے موسم میں مناسب تھا کہ خُدّام
ایک بیلچہ اور ٹوکری بازار میں لاتے
الفضل 3جون 1943ء

اپنا تبصرہ بھیجیں