106۔ کچھ تو دنیا بھی آنی جانی لگی

اشکوں
کے چراغ ایڈیشن 2011  صفحہ173

106۔ کچھ تو دنیا بھی آنی جانی لگی

کچھ تو دنیا بھی آنی جانی لگی
کچھ گلی یار کی سہانی لگی
ان کی ہر بات کا یقیں آیا
ان کی ہر بات آسمانی لگی
ان کا غصّہ ہے پیار سے بڑھ کر
ان کی سختی بھی مہربانی لگی
ان سے مل کر بدل گئی ہر چیز
عمرِ فانی بھی جاودانی لگی
اک قیامت گزر گئی دل پر
سننے والوں کو اک کہانی لگی
سر جھکا کر جو غور سے دیکھا
ہر نئی آرزو پرانی لگی
تیرے غم کے بغیر مضطرؔ کو
کتنی بے کار زندگانی لگی
چوہدری محمد علی مضطرؔعارفی

اپنا تبصرہ بھیجیں