164۔ حضر ت مصلح موعودکی یورپ سے تشریف آوری پرجشنِ صحّت کے موقع پر

اشکوں
کے چراغ ایڈیشن 2011  صفحہ248

164۔ حضر
ت مصلح موعودکی یورپ سے تشریف آوری پرجشنِ صحّت کے موقع پر

آنسوؤں
کی بھری بہار کے بعد
چاند
نکلا ہے انتظار کے بعد
پھول
ہیں یا کسی کے نقشِ قدم
اِک
بہار آئی ہے بہار کے بعد
گول
بازار میں چراغاں ہے
داغ
لَو دے اٹھے شمار کے بعد
عظمتوں
کو عظیم تر پایا
سر
اٹھایا جو انکسار کے بعد
بات
دل کی زباں پہ آ نہ سکی
یار
آیا تھا انتظار کے بعد
حال
مضطرؔ کا غیر تھا کب سے
آج
بہتر ہے وصلِ یار کے بعد
چوہدری محمد علی مضطرؔعارفی

اپنا تبصرہ بھیجیں