92۔ جگمگ جگمگ چمکا تارا چاند اُفق میں ڈوب گیا
ہے
دراز دستِ دعا مرا صفحہ278۔279
دراز دستِ دعا مرا صفحہ278۔279
92۔ جگمگ
جگمگ چمکا تارا چاند اُفق میں ڈوب گیا
جگمگ جگمگ چمکا تارا چاند اُفق میں
ڈوب گیا
ڈوب گیا
اُجلا اُجلا، پیارا پیارا چاند اُفق
میں ڈوب گیا
میں ڈوب گیا
آنکھیں موندے سوچوں میں مَیں چاند سے
باتیں کرتی ہوں
باتیں کرتی ہوں
ایک منادی آن پکارا چاند اُفق میں ڈوب
گیا
گیا
کرنوں کی بارات سجی تھی ڈالی ڈالی جوبن
تھا
تھا
گلشن گلشن رنگ نیارا، چاند اُفق میں
ڈوب گیا
ڈوب گیا
سورج، چاند، ستارے، سب کا اپنا اپنا
سندر روپ
سندر روپ
ٹھنڈی کرنوں کا گہوارہ چاند اُفق میں
ڈوب گیا
ڈوب گیا
ہر شے فانی، آنی جانی پل دو پل کا کھیل
ہوئی
ہوئی
گاتا جائے یہ بنجارا چاند اُفق میں
ڈوب گیا
ڈوب گیا
جو آئے وہ جائے اک دن جو اُبھرے وہ
ڈوبے ہُو
ڈوبے ہُو
جگ کو کر کے یہی اشارہ چاند اُفق میں
ڈوب گیا
ڈوب گیا
ڈاکو، چور لٹیرے سارے میرے گھر پر ٹوٹ
پڑے
پڑے
ظلمت میں اُن کا ہی اجارہ چاند اُفق
میں ڈوب گیا
میں ڈوب گیا
ایک بروگن تڑپے، مچلے رو رو کے فریاد
کرے
کرے
اس کی تو قسمت کا تارا چاند اُفق میں
ڈوب گیا
ڈوب گیا
دو دن کی ہے بپتا، دھیرج، من سرگوشی
کرتا ہے
کرتا ہے
چمکے گا یہ پھر دوبارہ چاند اُفق میں
ڈوب گیا
ڈوب گیا
پل دو پل کو ٹھٹھکا، ٹھہرا پھر ویسے
ہی رواں دواں
ہی رواں دواں
بہتا جائے وقت کا دھارا، چاند اُفق
میں ڈوب گیا
میں ڈوب گیا
کلام صاحبزادی امۃالقدوس بیگم م صاحبہ سملہا اللہ