36۔ خُدّامِ احمدیت

بخار
دل صفحہ100

36۔
خُدّامِ احمدیت

خُدّامِ احمدیت نعرے لگا رہے ہیں
اے سونے والو جاگو! طُوفان آ رہے ہیں
اُٹھو! نمازیں پڑھ لو اور کچھ دُعائیں
کر لو
ہم فائدے کی باتیں تُم کو بتا رہے ہیں
کَس لو کمر، اگر تُم خادِم ہو سلسلے
کے
یہ دن جوانیوں کے سُرعَت سے جا رہے
ہیں
فَضلِ عمر ہیں رہبر، جو نُور ہیں سراسر
تاریکیوں میں ہم کو رستہ دکھا رہے ہیں
خِدمت ہو اور صداقت محنت ہو اور دِیانَت
ان خَصلَتوں کو حضرت ہم میں رَچا رہے
ہیں
پروردگارِ اکبر! اِک لُطف کی نظر کر
ہم تیرے آستاں پر سر کو جُھکا رہے ہیں
ہر لب پہ یہ صدا ہو جب ہم گھروں سے
نِکلیں
خدام احمدِیَّت خدمت کو جا رہے ہیں
1938ء

اپنا تبصرہ بھیجیں