103۔ جمعہ کا دِن (28ماہ صلح 1323 ہش)

بخار
دل صفحہ227۔228

103۔ جمعہ کا دِن (28ماہ صلح 1323 ہش)

مصلحِ موعودنے دعویٰ کیا جمعہ کے دن
اور جماعت نے بھی اٰمَنَّا کہا جمعہ
کے دن
تھا مہینہ صلح1؎ کا تاریخ اٹھائیسویں (28)
جب حریفوں کاسبھی جھگڑا مٹا جمعہ کے
دن
جن کے دِل میں تھی ابھی باقی ذرا سی
بھی خَلِش
شک و شبہ اُن کا سب جاتا رہا جمعہ کے
دن
سر مِرا کھاتے تھے پیغامی کے دعویٰ
ہے کہاں؟
اب تو اُن کا عُذر بھی جاتا رہا جمعہ
کے دن
وہ جو رکھتے تھے ارادہ نیک اور صالح
بھی تھے
پاس آ بیٹھیں ہمارے اب ذرا جمعہ کے
دن
دیکھ کر اپنا جُمود اور اپنے مُرشِد
کا عُروج
دِل میں مَیں خوش تھا مگر روتا رہا
جمعہ کے دن
وہ کرے اِصلاح دُنیا کی تو ہم اِصلاحِ
نَفس
تب کہیں پورا ہو اپنا مُدَّعا جمعہ
کے دِن2؎
”مُفسدِ3؎ موعود” کی سمجھو کہ شامت آ گئی
یونہی بے مطلب نہیں دعویٰ ہوا جمعہ
کے دن
پھر سمندر پار جائے گا َعلَم تَوحِید
کا
اِک سفر ہو گا نیا، اِعلان تھا جمعہ
کے دن
یا مسیحُ الْخَلْقِ عَدْوانا کہیں
گی دُلہنیں
جب یہ دیکھیں گی کہ دُولہا آ چکا جمعہ
کے دن
”میں تِری تبلیغ کو پہنچاؤں گا آفاق تک”
میرے کانوں نے تو یہ مضموں سُنا جمعہ
کے دن
گو خصوصیت رہی جمعوں کی اب کے سال بھر
لیکن اب تو ہو گئی بس انتہا جمعہ کے
دن
مصلحِ موعودکہتے تھے جسے پہلے ہی سب
شکر ہے وہ مُتَّفِق ہم سے ہوا جمعہ
کے دن
1؎ 28جنوری1943ء     2۔زمانہ مسیح موعود ؑ                  3۔دجّال
الفضل 20 مارچ 1944ء

اپنا تبصرہ بھیجیں