110۔ صورت اور سیرت

بخار
دل صفحہ236

110۔
صورت اور سیرت

حسنِ صورت ہے موجب شہوت
حسن سیرت ہے باعثِ اُلفت
خَلق اور خُلق میں ہے کتنا فرق!
ایک دوزخ ہے، دوسرا جنت
ایک فانی ہے، ایک ہے دائم
ایک فتنہ ہے، ایک ہے رحمت
حُسنِ صورت پہ ہو نہ تُو نازاں
اور جوانی کی مت دکھا نخوت
نورِ ایماں، محاسنِ اَخلاق
بس یہی دو ہیں قابلِ عزّت

اپنا تبصرہ بھیجیں