50۔ آخر وہ دن آیا آج

کلام
طاہر ایڈیشن 2004صفحہ123۔125

50۔ آخر وہ دن آیا آج

یہ نظم عزیزہ منصورہ منیب کی بچی کی پیدائش پر کہی تھی جس کے متعلق پہلے ہی عزیزہ
ارم کو رویا میں دکھایا گیا تھا کہ بیٹی ہو گی۔ منصورہ مکرمہ صادقہ حیدر صا حبہ مرحومہ
اور سید مقصود حیدر صاحب کی بیٹی ہیں اور ان کے میاں عزیزم منیب احمد ‘ میجر منیر احمد
شہید کے صاحبزادہ ہیں۔
منصورہ لے کر آئی ہے
اپنی بھولی بھالی بچی
معجزہ ہے جو اک اللہ کا
اونچی قسمت والی بچی
حمد و ثنا کے نغمے گاؤ
گل برساؤ ، اُردو کلاس!
ڈاکٹرز نے تو تھا یہ ڈرایا
منصورہ اور منیب کا بچہ
ہوا بھی تو معذور ہی ہو گا
پر یہ ہول نہ نکلا سچا
حمد و ثنا کے نغمے گاؤ
گل برساؤ ، اُردو کلاس!
بات ہوئی پوری تو وہی جو
اللہ نے بتلائی تھی
خواب میں اک خوشخبری بھاری
منصورہ کو دکھلائی تھی
حمد و ثنا کے نغمے گاؤ
گل برساؤ ، اُردو کلاس!
ارم نے بھی تو دیکھی تھی
خواب میں منصورہ کی لال
پیاری ‘ لمبی اور لم ڈھینگی
کرتی تھی جو دل کو نہال
حمد و ثنا کے نغمے گاؤ
گل برساؤ ، اُردو کلاس!
ماں اور باپ ہیں دونوں خوش
خوش ہیں منصورہ کی ساس
تہنیت کرتی ہے پیش
جھک کر سب کو اردو کلاس
حمد و ثنا کے نغمے گاؤ
گل برساؤ ، اُردو کلاس!
 

اپنا تبصرہ بھیجیں