36۔مبارک کو میں نے ستایا نہیں

ایک دفعہ حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ نے بچپن میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی خدمت میں عرض کی کہ اُن کے بھائی صاحبزادہ مرزا مبارک احمد(مرحوم)ان سے ناراض ہوگئے
ہیں اور کسی طرح راضی نہیں ہورہے۔حضور نے جو اس وقت ایک کتاب تصنیف فرما رہے تھے مندرجہ
ذیل اشعار لکھ کر دیے جو حضرت نواب مبارکہ بیگم نے صاحبزادہ صاحب کے سامنے پڑھ دیے
تو وہ خوش ہوگئے۔(روایت حکیم دین محمد صاحب رجسٹر روایات جلد
13 صفحہ62)
مبارک کو میں نے ستایا نہیں
کبھی میرے دل میں یہ آیا نہیں
میں بھائی کو کیونکر ستا سکتی
ہوں
وہ کیا میری امّاں کا جایا
نہیں
الٰہی خطا کر دے میری معاف
کہ تجھ بِن تو ربّ البرایا
نہیں!
الفضل 7 جولائی 1943ء

اپنا تبصرہ بھیجیں