87۔ کھوٹے معاملات

بخار
دل صفحہ210

87۔
کھوٹے معاملات

قرض لے کر کیوں تُو بنتا ہے یہود
کیوں تجھے اُن کا چَلَن اچھا لگا؟
قِسط ہو، یا نفع ہو، یا وعدہ ہو
جس نے جو چاہا، وہ تُو نے لکھ دیا
نام دینے کا مگر لیتا نہیں
لے کے قرضہ، جیسے کوئی مر گیا
وقت لینے کے مسلماں دیندار
وقت دینے کے یہودی بن گیا
خود بخود کرنا ادا گویا حرام
اِلاَّ مَادُمْتَ عَلَیْہِ
قَائِمَا
عہد سارے فسخ ہوتے ہیں معًا
جب ادا کرنے کا وعدہ آ گیا
کیا یہی ہے حکم اَوْفُوْا
بِالْعُقُوْد
کیا یہی تعلیمِ فُرقاں ہے بھلا؟
تنگ کیوں کرتا ہے تو مخلُوق کو
کچھ تو آخر چاہئے خوفِ خدا

اپنا تبصرہ بھیجیں